ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج جنوبی صوبے ہرمزگان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو خود ایرانی قوم کے ہاتھوں اسکی ہمت اور توانائيوں سے آباد ہونا ہوگا اور یہ کام ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی کمپنیوں نے اس خیال سے کہ ایران کی صنعت تیل کا کام ٹھپ پڑجائے گا، کام چھوڑ کر ایران سےچلی گئي تھیں لیکن آج ایران کی پٹرولیم صنعت، ایرانی ماہرین اور کارکنوں کی ہمت سے آگے بڑھ رہی ہے اور تقریبا سارے کام ایرانی ماہرین انجام دے رہے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ صدر جناب احمدی نژاد نے آج جنوبی صوبے ہرمزگان میں چار ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں ہنگام آئيل فلیڈ سے روزانہ تیس ہزار بیرل تیل نکالنے کا منصوبہ، جیٹیوں کی تعمیر نیز آئيل ٹینکر بنانے کے کارخانے کا افتتاح شامل ہے۔
.....
/169